ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سپریم کورٹ نے یونین آف انڈیا کو آرمی پورٹرس کی اجرت طے کرنے کیلئے چار ہفتوں کا وقت دیا

سپریم کورٹ نے یونین آف انڈیا کو آرمی پورٹرس کی اجرت طے کرنے کیلئے چار ہفتوں کا وقت دیا

Fri, 30 Sep 2016 20:35:30  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 30؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ہندوستان کے چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی صدارت والی سپریم کورٹ کی ڈویزن بنچ نے یونین آف انڈیا کو جموں وکشمیر میں کام کرنے والے آرمی پورٹرس کی اجرتوں تعلق سے پوچھے گئے سوال کاحتمی جواب داخل کرنے کے لئے چار ہفتوں کا وقت دیا ہے۔جموں وکشمیر میں کام کرنے والے آرمی پورٹر س کی جانب سے پیش ہوئے سینئر وکیل پروفیسر بھیم سنگھ نے عدالت سے جموں وکشمیر میں لائن آف کنٹرول پر حساس علاقوں اور بین الاقوامی سرحدوں پر فوج کے ساتھ چوبیس گھنٹے کام کرنے والے آرمی پورٹرس کی اجرت طے کرنے درخواست کی تھی ، جنہیں اس وقت کم از کم اجرت سے کم اجرت دی جارہی ہے۔چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر نے حکومت ہند کے وکیل پی ایس پٹوالیا سے حتمی تجویز داخل کرنے کے لئے کہا جس کے لئے انہوں نے عدالت سے مزید تھوڑے وقت کی مہلت مانگی۔


Share: